نوٹوں کے بعد ایوارڈزبھی بجرنگی بھائی جان کی جھولی میں گرنے لگے

Bajrangi

Bajrangi

ممبئی (جیوڈیسک) بجرنگی بھائی جان نے جہاں باکس آفس پرشاندار بزنس کیا ہے وہیں یہ فلم کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کرانے میں کامیاب ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں منعقدہ اسٹارڈسٹ ایوارڈز میں متعدد فلموں اوراداکاروں کی شاندارپرفارمنس پر ایوارڈز دیئے گئے وہیں سال کی بڑی فلم “بجرنگی بھائی” جان کے ہدایت کارکبیر خان کوسال کا بہترین ہدایتکار قرار دیا گیا جب کہ فلم میں اداکاری دکھانےوالے دبنگ خان نے بہترین مرد اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا ۔ بہترین اداکار میں ایوارڈ حاصل کر نے والے امیتابھ بچن اور اکشے کمار بھی ہیں جہاں بگ بی کو فلم “شمیتابھ” پرجب کہ اکشے کمار کو فلم “بے بی” پر ایوارڈ دیا گیا۔

دوسری جانب ایوارڈز میں بہترین اداکاروں میں دیپیکا پڈوکون فلم “پیکو” کے لیے جب کہ ایشوریہ رائے کو فلم “جزبہ” میں اداکاری پرسال کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔