نوشہرہ: تاجر کو لوٹنے والے تینوں ڈاکو ٹریفک حادثے میں ہلاک

Deadbody

Deadbody

نوشہرہ (جیوڈیسک) نوشہرہ کے علاقے پبی میں تاجر سے اسلحہ کی نوک پرموبائل فون اور رقم چھینےوالے 3 موٹر سائیکل سوار ڈاکو جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے ،تینو ں کی شناخت ہوگئی۔

سکندر خان نے رات گئے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سیمنٹ اور سریے کی دکان کے باہر موجود تھا کے اس دوران 3 موٹر سائیکل سوار آئے مجھ سے قیمتی موبائل فون اور نقدی چھین لی اور نوشہرہ کی طر ف فرار ہوگئے ۔

تاجر سکندر خان نے کہا کہ میں نے اپنے گاڑی میں دیگر تاجروں کے ہمراہ ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور جی ٹی روڈ اضاخیل بالا کے قریب ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی اور رفتار تیز کردی اس دوران موٹر سائیکل بے قابو ہوکر وہ درخت سے ٹکر ا گئے جس کے نتیجے میں دو ڈاکو موقع پر ہلاک اور تیسرا شدید زخمی ہوگیا جسے ایل آر ایچ پشاور منتقل کردیا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تینوں کی شناخت ہوگئی محمد بلال کا تعلق پشاور جبکہ کامران اور مصطفی دونوں بھائی ہے اور ان کا تعلق مردان سے ہیں تینوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم پبی اسپتال میں کرکے ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ تینوں اشتہاری ملزم ہیں اور پشاور ،مردان ،نوشہرہ سمیت کئی اضلا ع کی پولیس کو مطلوب تھے۔