نوشہرہ، دریائے کابل میں ڈوب کر تین بہنیں جاں بحق

Kabul River

Kabul River

نوشہرہ (جیوڈیسک) نوشہرہ کے قریب دریائے کابل میں ڈوب کر تین سگی بہنیں جان کی بازی ہار گئیں۔

تینوں بہنیں شادی کی تقریب میں شرکت اور خریداری کیلئے نوشہرہ گئی تھیں کہ دریائے کابل کی تیز لہروں کی نذر ہوگئیں۔

غوطہ خوروں کے کوشش کے بعد ایک لڑکی کی لاش تلاش کر لی ہے جبکہ دو کی تلاش کا کام جاری ہے ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔