نوشہرہ :بچوں کی لڑائی پر فائرنگ ، 5 افراد جاں بحق

Nowshera

Nowshera

نوشہرہ (جیوڈیسک) نوشہرہ میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ، 1 زخمی ہوگیا ۔ تھانہ پبی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ پبی کے علاقے چوکی درب میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ۔ مسلح تصادم میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ایک شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس تھانہ پبی کے ایس ایچ او انسپکٹر عالمگیر خان خویشگی کے مطابق جاں بحق افراد میں دو بھائی شامل ہیں ۔

جاں بحق اور زخمیوں کو میاں راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کردی گئیں ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق سردار علی اور سنگین خان سگے بھائی تھے جن کے بچوں میں جھگڑا ہوا تھا ۔ جاں بحق افراد میں سردار علی عرف شیر ، اس کی بیوی خان تاجہ ، بیٹا عمیر شامل ہیں جبکہ دوسری جانب سے سنگین خان اور اس کی بیوی راج دارہ گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوئی ۔