نوشہرہ میں کارروائی، بنوں جیل سے فرار قیدی کو گرفتار کر لیا گیا

Nowshera

Nowshera

بنوں (جیوڈیسک) محکمہ انسداد دہشتگردی نے نوشہرہ میں کارروائی کرتے ہوئے بنوں جیل سے فرار قیدی کو گرفتار کر لیا۔ محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق شوکت نامی قیدی سال 2012 میں بنوں جیل توڑ کر فرارہوا تھا۔

اس کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ملزم کو نوشہرہ کے علاقہ بدرشی سے گرفتار کیا گیا۔ شوکت بنوں جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔