نوشہرہ سے دہشت گرد تنظیم کا سہولت کار گرفتار

Arrested

Arrested

مردان (جیوڈیسک) سی ٹی ڈی مردان ریجن نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران شوبرا چوک نوشہرہ سے دہشت گرد تنظیم کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے ملزم کے قبضہ سے ایک دستی بم اور پستول برآمد کیا گیا۔

سی ٹی ڈی نے ایک خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ضلع نوشہرہ کے شوبرا چوک سے خطرناک ملزم احمد علی کو گرفتار کر لیا اطلاع کے مطابق ملزم کسی واردات کی غرض سے موجود ہے ملزم کے قبضہ سے ایک دستی بم اور پستول بمعہ کارتوس برآمد کی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر اسلام اور امارات اسلامی سے ہے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔