نوشہرہ: جیت کا جشن منانے کے دوران فائرنگ سے 1 شخص ہلاک

Firing

Firing

نوشہرہ (جیوڈیسک) نوشہرہ میں جیت کا جشن منانے کے دوران فائرنگ سے پی ٹی آئی کا 1 کارکن ہلاک ہوگیا ہے۔ مشتعل افراد نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین کے گھر کا گھیراؤ کرلیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے موقع پر فوج کو طلب کرلیا ہے۔ ضلع نوشہرہ کی 2یونین کونسلوں پبی ون اور پبی ٹو پر پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ کارکنوں نے خوشی میں جلوس نکالا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا، جب عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین کے گھر کے قریب پہنچا، تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

گولیاں لگنے سے تحریک انصاف کا 1کارکن حبیب موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے میاں افتخار حسین کے گھر کا گھیراؤ کرلیا۔ ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج کو طلب کرلیا۔ احتجاجی مظاہرین اور انتظامیہ کے مذاکرات جاری ہیں۔