جوہری معاہدہ امریکہ کے ساتھ کشیدگی میں کمی کی طرف پہلا قدم ہے: ایرانی صدر

Hassan Rouhani

Hassan Rouhani

تہران (جیوڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدہ امریکہ کے ساتھ کشیدگی میں کمی کی طرف پہلا قدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں امریکی پالیسیاں ایرانی عوام کے خلاف رہیں ہیں ماضی بھول نہیں سکتے لیکن مستقبل پر نظر رکھنی چاہیے۔ ایٹمی معاہدہ ایران اور امریکا کے اختلافات کے خاتمے کی طرف پہلا قدم ہے۔ ایرانی صدر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایرانی پارلیمنٹ اور سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل معاہدے کی منظوری دے دے گی۔

ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی معاہدے سے خطے میں امن کی راہ ہموار ہو گی۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ شام میں حالات بہتر بنانے کیلئے صدر بشارالاسد کو برسراقتدار رہنا چاہیے۔