جوہری معاہدہ طے پاتے ہی یورپی سرمایہ کاروں نے ایران کا رخ کر لیا: محمد خزاعی

 Mohammad Khazaei

Mohammad Khazaei

تہران (جیوڈیسک) ایران نے کئی یورپی کاروباری اداروں کے ساتھ تجارتی معاہدوں کے حوالے سے مذاکرات مکمل کر لیے ہیں۔ ایرانی نائب وزیر محمد خزاعی نے کہا کہ جوہری معاہدے کے طے ہونے کے بعد یورپی سرمایہ کار ایران کا رخ کر رہے ہیں۔

کچھ اداروں کو بیرونی سرمایہ کاری کا اجازت نامہ بھی دیا ہے۔ دو ارب ڈالر کے منصوبے طے پا چکے ہیں۔

خزاعی نے مےڈےا کو بتاےا کہ گزشتہ دنوں کے دوران یورپی کمپنےوں کے ساتھ طے پانے والے منصوبوں کی مالیت 2 ارب ڈالر کے برابر بنتی ہے۔