ایٹمی قوت پر ناز کی بجائے قوم کو اتحاد کی ضرورت ہے‘ ایم آر پی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) یوم تکبیر کے موقع پر محب وطن روشن پاکستان پارٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب بعنوان ”اتحاد ہی قوم کی سب سے بڑی قوت ہے “ سے خطاب کرتے ہوئے ایم آر پی کے چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ صدر سلیمان راجپوت ‘ نائب صدر یونس سایانی ‘ جنرل سیکریٹری راجہ انوار ایڈوکیٹ ‘ فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ کراچی ڈویژن کے صدر اقبال چاند ‘ شعبہ خواتین کی رہنما میڈم انیتا ‘ تبسم ناز ‘ روبینہ شاہین ‘ ذکیہ بیگم و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیسری دنیا کے مسائل و مصائب زدہ پاکستان کا ایٹمی قوت بن جانا یقینا معجزہ الٰہی ہے۔

کیونکہ افواج پاکستان اور سائنسدانوں کی شب وروز محنت و قربانیوں کو اپنے کھاتے میں ڈال کر ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ لینے والے ہی اس ملک و قوم کے مسائل و مصائب کی جڑ ہیں اور انہی استحصالیوں کے باعث قوم اتحاد کی اس قوت سے محروم ہے جو کسی بھی ملک کو ناقابل تسخیر بناسکتی ہے یہی وجہ ہے ایٹمی پاکستان اتحاد کی قوت سے محرومی کے باعث آج دہشتگردی ‘ معاشی بد حالی ‘ بجلی ‘ پانی و گیس بحران‘ لاقانونیت ‘ عدم تحفظ اور عدم استحکام سے دوچار ہے اور ایٹمی قوت اسے بیرونی جارحیت کیخلاف نبرز آدما ہونے کی طاقت تو عطا کرتی ہے مگر اندرونی خلفشار سے نمٹنے کیلئے اتحاد ہی قوم کی اصل ضرورت ہے اسلئے ایٹمی قوت پر نازاں ہونے کی بجائے قوم کو اتحاد و اخوت کی لڑی میں پرونے کی کامیاب جدوجہد ہی پاکستان کے مستقبل کو محفوظ و خوشحال بناسکتی ہے۔

Karachi Yome Takbeer News

Karachi Yome Takbeer News