جوہری پروگرام کے بدلے خامنہ ای کو جان دینی پڑ سکتی ہے: سینیٹر ٹیڈ کروز

Khamenei

Khamenei

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں 2016ء میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کی دوڑمیں شامل ایک صدارتی امیدوار نے ایران کے حوالے سے سخت لب ولہجہ اختیار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ جوہری پروگرام کے تسلسل کی پاداش میں امریکہ، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے پر مجبور ہو سکتا ہے۔

امریکی ٹی وی چینل سی این این نے امریکی صدارتی امیدوار سینیٹر ٹیڈ کروز انتخابی مہم کے دوران اپنے حامیوں سے کی گئی تقریر کے کچھ اقتباسات نشر کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر میں صدر منتخب ہوا تو ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے طے پایا معاہدہ منسوخ کردوں گا۔