بے شمار کردار ادا کیے اب کسی کی خواہش باقی نہیں : علی اعجاز

Ali Ijaz

Ali Ijaz

لاہور (جیوڈیسک) سینئر اداکار علی اعجاز نے کہا ہے کہ میں نے اپنی فنی زندگی میں بے شمار کردار ادا کیے ہیں اب کسی کردار کی خواہش باقی نہیں۔ ہمارے ملک میں بوڑھے ہو جانے والے فنکاروں کو وہ قدر وعزت نہیں کی جاتی جس کے وہ حق دار ہوتے ہیں۔

سینئر فنکار اثاثہ ہیں ان سے استفادہ کیا جائے تاکہ و ہ بھی زندگی کے باقی لمحے عزت کے ساتھ گزار سکیں۔

کبھی کبھی دل میں خواہش مچلتی ہے کہ بچپن پھر لوٹ آئے مگر مجھے علم ہے کہ سب تصور اتی باتیں ہیں ،میں آج بھی اپنے حسین ماضی کی یادوں میں گم ہو جاتا ہوں۔

میں نے اپنی فنی زندگی میں بے شمار کردار ادا کیے ہیں اب کسی کردار کی خواہش باقی نہیں۔