اوباما کا کمیونٹی کالج میں فائرنگ کے واقعہ پر غم و غصے کا اظہار

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے کانفرنس میں صدر اوباما نے کہا قتل عام کرنے والے ذہنی بیمار ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی آئین مہلک ہتھیاروں کے استعمال پر رکاوٹ لگانے کی اجازت نہیں دیتا یہ معقول دلیل نہیں۔

امریکا خود کو دہشتگرد حملوں سے بچانے کے کروڑوں ڈالر خرچ کرتا ہے لیکن کانگریس مقامی لوگوں کے ہاتھوں قتل ہونے والوں کا ریکارڈ رکھنے کی راہ میں رکاوٹ ڈالتی ہے۔

انہوں نے اپیل کی کہ مہلک ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف قانون سازی کی جائےتاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔