اوباما جنرل ڈنفورڈ کو چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف نامزد کریں گے

General Dunford

General Dunford

واشنگٹن (جیوڈیسک) صدر اوباما آج جنرل ڈنفورڈ کی نامزدگی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ وہ چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی کی جگہ لیں گے۔ جنرل ڈنفورڈ 8 دسمبر 1955 کو بوسٹن میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے 1978 میں فوج میں شمولیت اختیار کی۔ وہ اکتوبر 2012 سے فروری 2013 تک افغانستان میں امریکی اور ایساف فوجوں کے کمانڈر رہے۔

گزشتہ برس پانچ جون کو صدر اوباما نے انہیں میرین کور کا کمانڈر مقرر کیا اور سینیٹ کی منظوری کے بعد وہ سترہ اکتوبر 2014 کو میرین کور کے کمانڈنٹ بن گئے۔