اوباما نے جنرل جوزف کو چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف نامزد کر دیا

Obama and General Joseph

Obama and General Joseph

واشنگٹن (جیوڈیسک) جنرل ڈنفورڈ آٹھ دسمبر 1956 کو بوسٹن میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1978 میں فوج میں شمولیت اختیار کی۔ وہ اکتوبر 2012 سے فروری 2013 تک افغانستان میں امریکی اور ایساف فوجوں کے کمانڈر رہے۔

گزشتہ برس پانچ جون کو صدر اوباما نے انہیں میرین کور کا کمانڈر مقرر کیا اور سینیٹ کی منظوری کے بعد وہ سترہ اکتوبر 2014 کو میرین کور کے کمانڈنٹ بنے۔