اوباما کی جیری سینفلڈ کیساتھ 63 ماڈل پرانی کار میں سیر

Obama and Jerry

Obama and Jerry

واشنگٹن (جیوڈیسک) معروف امریکی کامیڈی سیریز کے میزبان جیری سینفلڈ اپنے شو کامیڈینز اِن کار گیٹنگ کے سیزن 7 کی شوٹنگ کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

مہمان اور میزبان نے وائٹ ہاؤس کی کافی کے مزے لیے اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی صدر شوٹنگ کے دوران 63 ماڈل کار میں ڈرائیونگ پر نکل گئے۔ اس سے پہلے امریکی صدر دسمبر میں ایڈونچر سیریز رننگ وِلڈ وِد بیر گریلز کے بھی مہمان بنے تھے۔