اوباما 7 جون کو مودی سے ملاقات کرینگے: وائٹ ہائوس

White House

White House

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما 7 جون کو وائٹ ہائوس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرینگے۔

یہ اعلان وائٹ ہائوس کے پریس سیکرٹری جوش ارنسٹ نے جمعہ کے روز کیا۔

مودی کواس سے قبل 8 جون کو امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔

ارنسٹ نے اپنے بیان میں کہا مودی کے دورے کے دوران اہم شعبوں میں بھارت امریکہ تعلقات بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔