اوباما کی شاہ سلمان سے ملاقات ، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

Obama

Obama

انطالیہ (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر اوباما اور سعودی فرماں روا کے درمیان یہ ملاقات ترکی کے شہر انطالیہ میں جی 20 اجلاس کی سائڈ لائنز پر ہوئی ۔

ملاقات کے دوران دو طرفہ دلچسپی کے امور اور خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔