اوباما محمد علی کے جنازے میں شرکت نہیں کریں گے

Obama and Muhammad Ali

Obama and Muhammad Ali

واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اوباما لیجنڈ باکسر محمد علی کے جنازے میں شرکت نہیں کریں گے، جمعے کے روز ہونے والی جنازے کی تقریب میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن سمیت متعدد اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

تاہم وہ اور ان کی اہلیہ بعد میں محمد علی کے خاندان کو ایک خط بھیجیں گے۔ صدر اوباما اس روز اپنی بیٹی مارلیا کے ہائی سکول کی گریجویشن تقریب میں شرکت کریں گے۔

محمد علی کے خاندان کے ترجمان باب گنل کا کہنا ہے کہ صدر اوباما نے محمد علی کی بیوہ لینی سے ٹیلی فون پر بات بھی کی ۔ جمعے کے روز محمد علی کے جنازے میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان ،اردن کے بادشاہ عبداللہ اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن سمیت متعدد اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

امریکی ریاست کینٹکی کے علاقے لوئی ول کے فریڈم ہال میں جمعرات کو مسلمانوں کے روایتی جنازے کی ایک تقریب منعقد ہو گی ۔ دوسری طرف نیویارک میں ایک سڑک کو محمد علی کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔