اوباما، پیوٹن رابطہ، شام میں جنگ بندی بر قرار رکھنے پر اتفاق، ترکی کیساتھ سرحد بند کی جائے: روسی صدر

Vladimir Putin

Vladimir Putin

دمشق (جیوڈیسک) شامی صوبہ حلب میں فریقین کی گولہ باری کی زد میں آ کر 22 شہری ہلاک ہو گئے۔ شام کے شمالی شہر حلب کے جنوب میں تازہ لڑائی کے دوران ہلاک کئی ایرانی فوجی افسر ہلاک اور ایک جنرل زخمی ہو گیا۔

امریکی صدر اوباما نے روسی ہم منصب پیوٹن کو فون کیا۔ دونوں نے شام میں جنگ بندی بر قرار رکھنے اور ہلاکتوں میں کمی کے اقدامات پر اتفاق کیا۔

پیوٹن نے متعد باغیوں کو داعش اور النصرہ فرنٹ سے علیحدہ کرنے اسلحہ کی سپلائی روکنے کیلئے ترکی کیساتھ سرحد بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔