مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک، 35 زخمی

Bus Accident

Bus Accident

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع ادھم پور میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک جب کہ 35 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ادھم پور سے لٹی بیلٹ جانے والی مسافر بس مروٹی بیلٹ میں بے قابو ہوکرکھائی میں جاگری، حادثے کے بعد امدادی کارکنوں نے بس کوکاٹ کر ان سے اندر سے لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔

طبی ذرائع نے اب تک 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ 35 زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔