مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی کی پراسرار موت

Indian Army

Indian Army

سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں جموں کے میران صاحب علاقے میں تعینات ایک بھارتی فوجی سنجیو کمار اپنے کوارٹر میں پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجی کی شناخت سنجیو کمار کے طور پر ہوئی ہے اوراس کو میران صاحب کے علاقے میں اپنے کوارٹر پر مردہ پایا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔