مقبوضہ کشمیر: قرآن پاک کی تعلیمات کیلئے جدید موبائل وین متعارف

Occupied Kashmir Holy Quran

Occupied Kashmir Holy Quran

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں علماء کرام نے جدید موبائل وین متعارف کروا دی جو مختلف ڈیجیٹل فارمیٹ میں گلی گلی قرآن پاک کی تعلیم لوگوں تک پہنچائے گی۔

برکتوں اور رحمتوں والے مہینے میں قرآن مجید کی تعلیم سے لوگوں کو روشناس کروانے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں جدید طریقہ نکالا گیا ہے۔

گلی گلی رواں دواں جدید موبائل وین پر لگی اسکرین پر قرآن پاک کی آیات چلائی جا رہی ہیں۔ لوگوں کے سوالات کا جواب دینے کے لیے علماء کرام بھی وین کے ساتھ موجود ہیں۔