مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں معصوم شہریوں کی شہادت کیخلاف ہڑتال

Kahsmir Strike

Kahsmir Strike

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں معصوم شہریوں کی شہادت کے خلاف آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چئیرمین سید علی گیلانی اور دیگر حریت رہنماؤں یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق نے دو کشمیریوں کی شہادت کے خلاف آج ہڑتال کی کال دی۔

وادی میں آج کاروبار زندگی مکمل بند ہے، ادھر کٹھ پتلی حکومت نے سری نگر میں میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظربند کرکے سیکورٹی تعینات کر رکھی ہے۔ کسی بھی احتجاج سے بچنے کے لیے وادی کے بیشتر حصوں میں کرفیو نافذ ہے۔

بھارتی فوج نے پلوامہ میں ظلم کی نئی داستان لکھتے ہوئے انیس سالہ دانش اور بائیس سالہ شائستہ حمید کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں شہریوں کے جنازے میں کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔