مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیا جائے، بلاول کا بان کی مون کو خط

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

لاہور (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے نام خط میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے چند روز کے دوران چالیس نہتے شہریوں کو شہید جبکہ ہزاروں کو زخمی کر دیا۔

بھارتی مظالم کا نشانہ بننے والوں کا واحد قصور حق خودارادیت کا مطالبہ تھا جس کی ضمانت خود اقوام متحدہ نے چھ دہائی قبل دی تھی۔

بلاول بھٹو زرداری نے بان کی مون سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور بھارت کو نہتے کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق سلب کرنے سے روکا جائے کیونکہ اقوام متحدہ نہ صرف دنیا بھر میں عوام کے بنیادی حقوق کا ضامن ہے بلکہ جنوبی ایشیا سمیت کسی بھی خطے میں تنازعات حل کر کے امن یقینی بنانا بھی اس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔