مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھتے جا رہے ہیں، عالمی براداری نوٹس لے: سرتاج عزیز

Sartaj Aziz Meeting

Sartaj Aziz Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں چھرے والی بندوقیں استعمال کرنے سے پانچ سو سے زائد کشمیری بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔ بھارتی مظالم ہر دن بڑھتے جا رہے ہیں۔ عالمی براداری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

دفتر خارجہ میں سفراء کو بریفنگ دیتے ہوئے سر تاج عزیز نے کہا کہ دو ماہ کے دوران بدترین ریاستی تشدد سے 80 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید جبکہ ہزاروں کو زخمی کر دیا گیا۔

۔ بربریت کا سلسلہ جاری ہے لیکن بھارت نے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی پاکستان کی پیشکش قبول کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا چھرے والی بندوق کے استعمال سے 500 سے زائد کشمیری بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔