مقبوضہ کشمیر : بھارتی فورسز کی کارروائی، نوجوان شہید

Indian Army Voilence

Indian Army Voilence

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی جاری رکھتے ہوئے ایک کشمیری شہری کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑا میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شہری کو شہید کر دیا، نوجوان کی شناخت سمیر احمد کے نام سے ہوئی ہے ۔ کشمیری شہریوں نے نوجوان کی شہادت پر احتجاج کیا ہے۔