مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج سرکاری عمارت حملہ آوروں کے قبضے سے چھڑانے میں ناکام

Government Building Attack

Government Building Attack

پامپور (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں دو حملہ آور سینکڑوں بھارتی افواج پر بھاری پڑ گئے۔ پندرہ گھنٹے سے جاری آپریشن میں بھارتی افواج سرکاری عمارت کو حملہ آوروں کے قبضےسے چھڑانے میں ناکام ہیں۔ بھارتی حکام نے ایک فوجی کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں عمارت کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی۔

بھارتی حکام کے مطابق دو سے تین حملہ آور کشتی کے ذریعے عمارت کے عقبی حصے میں اترے اور صبح چھ بجے عمارت کے اندر داخل ہو گئے۔ تعلیمی ادارے بند ہونے کی وجہ سے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی عمارت خالی تھی۔ اس سے پہلے رواں سال فروری میں بھی تین حملہ آوروں نے اس عمارت پر قبضہ کیا تھا۔

عمارت کو حملہ آوروں کے قبضے سے چھڑانے کے لیے بھارتی فوج کو 50 گھنٹے طویل آُپریشن کرنا پڑا تھا۔