مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج نے 2 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا

Indian Army

Indian Army

سری نگر (جیوڈیسک) قابض بھارتی افواج نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں مزید دو بے گناہ نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔

دونوں کشمیری نوجوانوں کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وسیم احمد مالہ اور نصیر احمد پنڈت کو گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

جبکہ اس علاقے میں بھارتی فورسز نے ایک گھر کو بھی منہدم کیا ہے ۔ بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نوجوان علیحدگی پسند تنظیم حزب المجاہدین کے جنگجو تھے جوکہ ایک جھڑپ میں مارے گئے ہیں۔