مقبوضہ کشمیر: کپواڑہ میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 5 نوجوان شہید

Indian Army

Indian Army

سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی دہشتگردی جاری ہے، کپواڑہ میں 5 نوجوانوں کو شہید کر دیا، جبکہ پامپور کے علاقے سومبر میں تشدد کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ماچھل میں آپریشن کیا اور فائرنگ کر کے 5 نوجوانوں کو شہید کر دیا، ادھر شوپیاں کے علاقے عالم گنج سے اشتیاق احمد واگے کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ہوئی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے رات کو فائرنگ کی آواز سنائی دی اور کچھ دیر بعد اشتیاق کی خون میں لت پت نعش ملی۔

دوسری طرف پامپور کے علاقے سومبر میں قابض فوج کی بربریت سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، ادھر صحافی پر تشدد کے خلاف صحافیوں نے ایس ایس پی ہندواڑہ کے دفتر کے باہر دھرنا دیا، گزشتہ ماہ 33 بے گناہ کشمیری بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہوئے۔