مقبوضہ کشمیر : مظاہرے میں ایک بار پھر پاکستانی جھنڈا لہرا دیا گیا

Pakistani Flag

Pakistani Flag

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں سری نگر میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرہ کیا گیا جس میں پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

مظاہرین نے پاکستان کا جھنڈا لہرایا تو بھارتی فورسز سے برداشت نہ ہوا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فورسز نے آنسو گیس کے شیل بر سائے۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی کئی بار کشمیریوں نے مظاہروں میں پاکستانی جھنڈا لہرا چکے ہیں اور بھارتی فورسز نے ہمیشہ نہتے شہریوں پر آنسو گیس کے شیل برسائے۔