مقبوضہ کشمیر ، کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنمائوں کو نظر بند کر دیا

Hurriyet Leaders

Hurriyet Leaders

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ کا حریت رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن ، بھارتی فوجی کالونی کی تعمیر کے خلاف سیمینارمیں شرکت سے روکنے کیلئے یاسین ملک کو گرفتار کر لیا گیا۔

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گھروں میں نظربند کر دیا گیا ۔ غاصب بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کی آواز سننے کی بھی روادار نہیں ۔ حریت رہنماؤں کی جانب سے سری نگر میں بھارتی حکومت کے مظالم اور فوجیوں کی کالونی کے لیے زمین حاصل کرنے کے خلاف سیمینار کا اعلان کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنماؤں کو سیمینار میں شرکت سے روکنے کے لیے کریک ڈاؤن کیا جس میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حریت رہنمائوں کیخلاف کارروائی فوجی کالونی کیلئے زمین کےحصول کی مخالفت پر کی گئی۔