مقبوضہ کشمیر میں تلاشی کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ، 4 کشمیری شہید

Indian Army

Indian Army

اوڑی (جیوڈیسک) بھارتی فورسز نے جنت نظیر وادی کو جہنم بنا دیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 نوجوان شہید کر دیئے۔

کشمیر میڈا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورس نے ضلع بارہ مولا میں سرچ آپریشن کے دوران 4 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

آپریشن کے دوران فوجیوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا، اُڑی کے علاقے میں بھی گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔

کشمیروں کی شہات کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی، قابض بھارتی فورسز کے خلاف کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔