پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 316 رنز کا ہدف

New Zealand vs Pakistan

New Zealand vs Pakistan

ویلنگٹن (جیوڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم نے بھی میزبان ٹیم کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کیوی ٹیم کی جانب سے مارٹن گپٹل اور کولین منرو نے اننگز کا آغاز کیا۔ نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 83 کے اسکور پر گری، جب کولن منرو 58 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔

کیوی ٹیم کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مارٹن گپٹل تھے، جو 48 رنز بنا سکے اور فخر زمان نے انکو آؤٹ کیا۔ تیسری وکٹ ٹیلر کی گری، جو 12 کے اسکور پر بابر علی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کو چوتھا نقصان ٹام لیتھم کا ہوا، فہیم اشرف کی گیند پر بابر اعظم نے انکا کیچ پکڑا۔ پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان ولیم سن تھے، ولیم سن 115 رنز کا شاندار اننگز کھیل کر رومان رئیس کا شکار بنے۔ نیوزی لینڈ کی چھٹی وکٹ ہنری نکولس کی گری، جو نصف سنچری کرنے کے بعد حسن علی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کیویز کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مچل سنٹنر تھے۔ محمد عامر کی گیند پر رومان رئیس نے انکا کیچ پکڑا۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 جبکہ محمد عامر، رومان رئیس، فہیم اشرف اور فخر زمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔