ون ڈے سیریز، آسٹریلیا کا 14 رکنی سکواڈ کا اعلان

Australia Team

Australia Team

سڈنی (جیوڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف چودہ رکنی سکواڈ کا اعلان کیا۔

مائیکل کلارک ٹیم کے کپتان برقرار ہیں۔ ڈیوڈ وارنر کو ایشز سیریز میں آؤٹ کلاس پرفارمنس کے باعث ایک روزہ میچوں میں بھی موقع دیا گیا ہے۔

شون مارش اور جیمز پیٹنسن کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا معرکہ بارہ جنوری کو میلبورن میں ہو گا۔