قربانی کی کھالیں جمع کر کے غریبوں کی مالی طور پر مدد کرنا ہر انسان کا فرض ہے، طارق مسعود بیگ

Tariq Masood Baig Speach

Tariq Masood Baig Speach

کراچی 29 اگست 2016 (پ ر) جماعت اسلامی نارتھ ناظم آباد زون کے نائب امیر زون طارق مسعود بیگ نے کہا ہے کہ قربانی کی کھالیں جمع کرکے غریبوں اور مسکینوں کی مالی طور پر مدد کرنا ہر انسان کا فرض ہے، الخدمت اس نیک کام کو کئی عرصے سے بخوبی انجام دیتی آ رہی ہے، عوام عید الاضحی کے موقع پر اپنا وقت قریبی عزیز و اقارب کے ساتھ گزارتے ہیں لیکن الخدمت کے رضاکار اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اس کار خیر کو منتقی انجام تک پہنچانے میں لوگوں کے پاس گھر گھر جاکر کھالیں جمع کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ ناظم آباد زون کے تحت چرم قربانی کے حوالے سے یوسیز کی سطح کے ذمہ داران کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر امیر زون اویس یاسین سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

طارق مسعود نے کہا کہ الخدمت چرم قربانی کی مد میں کشمیر، افغانستان اور پاکستان کے دیگر دیہی علاقوں کے غریب اور غمزدہ افراد کی مالی امداد کرتی ہے، گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عوام اس فریضے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہوئے الخدمت کا ساتھ دیں، انہوں نے کہا کہ عوام اپنی قربانی کی کھالیں الخدمت کو دے کر غریب اور نادار لوگوں کا سہارا بنیں، نوجوانوں سے التماس ہے کہ الخدمت کے اس عمل کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے رضاکار کے طور پر الخدمت کا حصہ بنیں اور کار خیر کے اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔