قربانی کے عطیات جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مسافر طلبہ کودیں، مولانا غلام رسول

Jamia Binoria Aalmi

Jamia Binoria Aalmi

کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ایڈمنسٹریٹر مولانا غلام رسول نے کہاکہ دینی اداروں کی خدمت ملک وملت کیلئے ناقابل فراموش ہیں چرم قربانی کے حقدار دینی ادارے اور مدارس دینیہ ہیں جو بے لوث ہوکر دنیا بھر کے طلبہ وطالبات کو مفت تعلیم او سہولیات فراہم کرتے ہیں، مہنگائی بے روزگاری اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب دشمنی اور سراسر زیادتی ہے۔

اپنے ذاتی اخراجات میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکمران عوام کا معاشی قتل عام کررہے ہیں، ، 69 سالوں میں حکمران عوام کو محرومیوں اور سانحات کے سواء کچھ نہ دے سکے۔جمعرات کو جامعہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں ایڈمنسٹریٹر جامعہ بنوریہ عالمیہ مولانا غلام رسول نے کہاکہ دینی ادارے اور مدارس دینیہ بے لوث ہوکر دنیا بھر میں دین اسلام کی حقیقی ترجمانی کررہے ہیں جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،اور عصر حاضر میں دینی مدارس بھی بلاشک وشبہ بے لوث ہوکر دینی خدمات انجام دینے میں مصروف ہیں ،ان دینی اداروں اور مدارس کے ساتھ تعاون کرنا ہر صاحب خیر مسلمان کا دینی فریضہ ہے ۔

اس لیے چرم قربانی کے اصل حقدار مدارس دینیہ کے مسافر طلبہ ہیں جو اپنے ممالک ،شہروں ، علاقوں سے آکر دین اسلام کی تعلیم حاصل کررہے ہیں اور مدارس دینہ میں ان کیلئے تعلیمی کتب ، طبی ودیگر سہولیات مفت مہیہ کرتے ہیں جو سب اہل خیر کے تعاون سے ہوتاہے چرم قربانی میں دینی اداروں کے ساتھ تعاون ہر مسلمان کی ذمہ داری اور دینی فریضہ ہے یہ ادارے عوام کے تعاون سے ہی دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔