چیف آفیسر میونسپل کمیٹی زیارت مطیع الرحمان کاسی کی ٹرانسفر ناقابل قبول ہے

Ziarat

Ziarat

زیارت (نمائندہ) ضلع زیارت کے عوامی حلقوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتاتے ہو ئے کہا ہے کہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی زیارت مطیع الرحمان کاسی کی کارکردگی قابل تعریف ہے اور موصوف کی زیارت کے لئے خدمات کسی ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

مطیع الرحمان کاسی ایک انتہائی ایماندار اور فرض شناس آفیسر ہے اور موصوف نے جیسے ہی زیارت میں چارج سھنبالا تو زیارت شہر کا نقشہ تبدیل کر دیا۔

مطیع الرحمان کاسی نے جیسے ہی زیارت میں بطور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی زیارت کام شروع کیا تو اس وقت زیارت شہر اور آس پاس میں سالوں کا گند پڑا ہوا تھا لیکن موصوف نے انتہائی کم وسائل کے باوجود شہر کی صفائی و سھترائی کے لئے بے پناء اقدامات اٹھائے۔

عوامی حلقوں نے صو بائی حکومت اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ مطیع الرحمان کاسی کی زیارت کے لئے خدمات کی بدولت انکی زیارت سے ٹرانسفر کو فی الفور معطل کیا جائے۔

صوبائی حکومت ان کی کارکردگی اور اہلیان زیارت کے مطالبے کو مد نظر رکھتے ہوئے فی الفور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی زیارت مطیع الرحمان کاسی کی ٹرانسفر کو منسوخ کرے اور ان کی زیارت میں تعیناتی کو برقرار رکھیں اور موصوف کو وادی زیارت کی خوبصورتی کے لئے کام اور اپنے فرائض سر انجام دینے دئیے جائے۔