سرکاری حج اسکیم کے تحت 69 ہزار 543 افراد سعادت حاصل کر سکیں گے

Hajj Scheme

Hajj Scheme

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت حج کو دو لاکھ اسی ہزار حج کے خواہشمند افراد کی درخواستیں موصول ہوئیں تمام درخواستیں آن لائن سسٹم کے ذریعے وصول کی گیئں۔

وفاقی وزیر مذهبی امورکہتے ہیں دو صوبائی اسمبلیوں اور وزیراعظم کی منظوری کے ساتھ 60 فیصد حاجی سرکاری طور پر جانا تھے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت 50 فیصد حاجی اب سرکاری طور پر جائینگے۔

تمام کامیاب عازمین پاسپورٹ 15 مئی تک جمع کرانے کے پابند هونگے ۔ تمام امیدوار قرعہ اندازی کے نتائج رات 10 بجے کے بعد دیکھ سکیں گے ۔ ناکام امیدوار اپنی جمع شده رقم کل متعلقه بینکوں سے لے سکتے هیں۔