ھم پہلے کی طرح پوری محنت لگن اور وقار کے ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ مسلم لیگ ن سپین

PML-N

PML-N

بارسلونا (زاہد مصطفی اعوان سے) مسلم لیگ ن کے عہدیداروں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ھم پہلے کی طرح پوری محنت لگن اور وقار کے ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے پاکستان کی سلامتی اور خصوصا اداروں کا احترام ھم سب پر لازم ہے عوام اور اداروں کے باہمی تعاون سے ملکوں کی ترقی ممکن ھوتی ہے جس کا ھمیں بخوبی احساس ہے کسی کی زاتی راے یا الفاظ کے غلط استعمال کو لے کر میڈیا میں مسلم لیگ ن سپین کو ملوث کرنے کی کوشش کی جا رھی ہے۔

جبکہ موصوف نے بھی اپنی غلطی پر معذرت کر لی تھی لہٰذا اب مسلم لیگ ن کا نام لے کر کسی قسم کی بیان بازی سے گریز کیا جائے پاک فوج زندہ باد پاکستان پائیندہ باد شہداء کی قربانیوں کو لاکھوں سلام۔