غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دیں گے: شہریار خان

Shahryar Khan

Shahryar Khan

لاہور (جیوڈیسک) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان نے پی سی بی کی پوزیشن دنیائے کرکٹ میں بہت بہتر کر دی ہے۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی شائقین نے جس طرح مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا اس پر سب کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت متحدہ عرب امارات آنے سے کترائے گا تو یہ سیریز کسی اور ملک میں بھی کھیلی جا سکتی ہے۔

شہریار خان نے کہا کہ ویمن کرکٹ پر بھی پی سی بی توجہ رکھے ہوئے ہے۔ بہت سے انٹرنیشنل مقابلوں میں ویمن کرکٹرز نے ملک کا نام روشن کیا۔