تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

Oil

Oil

کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ قیمتیں 32 ڈالر فی بیرل تک بھی پہنچ جائیں۔

خام تیل کی قیمتیں ایک سال کے دوران تقریبا 30 فیصد تک گر چکی ہیں جبکہ اس میں مزید کمی کی توقع ہے ۔ امریکی ادارے سٹی گروپ نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہوکر 32 ڈالر فی بیرل تک بھی جا سکتی ہے۔

تیل کی یہ قیمتیں 2008 میں دیکھی گئی تھی جب ساری دنیا کو معاشی بحران کا سامنا تھا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس وقت خام تیل کی قیمت 40 ڈالر فی بیرل کے قریب ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اوپیک تیل کی پیداوار میں کمی کردے گا جس سے قیمتوں میں استحکام آ جائے گا۔