آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن ہڑتال سے گریز کرے : پی ایس او

 PSO

PSO

کراچی (جیوڈیسک) ایل این سی کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کا مطالبہ سراسر غیر قانونی ہے، ترجمان پی ایس او کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو غیر ضروری ہڑتالوں سے گریز کرنا چاہئے۔ آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال گذشتہ پانچ روز سے جاری ہے، اس کے باوجود ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی شکایات موصول نہیں ہو رہی۔

ترجمان پی ایس او کے مطابق ادارہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنائے ہوئے ہے، آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن کا ایل این سی کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کا مطالبہ سراسر غیر قانونی ہے، ایسوسی ایشن کی جانب سے غلط بیان بھی جاری کیے جا رہے ہیں، آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز کا کوٹہ کم کیے جانے کے حوالے سے دیا گیا بیان سراسر غلط ہے۔

پی ایس او میں تو فیول سپلائی چین میں کسی قسم کا کوٹہ سسٹم موجود ہی نہیں ہے اس لئے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو غیر ضروری ہڑتالوں سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ ایسی ہڑتالوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا ہوتی ہے۔