آئل ٹیکرز سمگلنگ کیس: ڈی جی نیب، ڈائریکٹر انٹیلی جنس کو نوٹسز جاری

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) قائم مقام چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پی ایس او آئل ٹیکرز سمگلنگ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر کے پیش نہ ہونے پر بر ہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا کہ نوٹس جاری کرنے کے باوجود آج نیب کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا، آئندہ سماعت پر نوٹس کے باوجود ڈی جی نیب خود نہ آئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ایس او نے خود تسلیم کیا کہ 18 آئل ٹینکرز طور خم بارڑر کراس کر گئے، کیا آئل ٹینکرز ہوا میں اڑ کر گئے تھے، کسی نے آئل ٹینکرز کے مالکان کے خلاف کارروائی نہیں کی اور نہ ہی معاملہ کورٹ بھجوایا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 18 آئل ٹینکرز سمگل ہوئے۔

جعلی دستاویزات بنیں، آخر کسی کو تو جواب دینا ہو گا، اس سمگلنگ سے ریاستی ادارے کو نقصان پہنچا۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ڈی جی نیب ڈائریکٹر انٹیلی جنس کسٹم اور کلکٹر کسٹم کو طلب کر لیا۔