اوکاڑہ : حساس اداروں کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

Okara Security Forces

Okara Security Forces

اوکاڑہ (جیوڈیسک) اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں حساس اداروں کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

اوکاڑہ کے نواحی گاؤں اٹھائیس ایل ٹو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر حساس ادارے نے کارروائی کی۔ اس دوان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ان کی فائرنگ سے حساس ادارے کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ دہشت گردوں سے راکٹ لانچر، بم بنانے کا سامان اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔ علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کیا گیا۔