اولڈھم میں جشن میلاد مصطفی شایان شان طریقے سے منایا گیا

اولڈھم (تنویر کھٹانہ) برطانیہ کے دیگر شہروں کی طرح نارتھ ویسٹ میں بھی جشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور اولڈھم میں بھی گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی تمام مساجد میں محافل میلاد النبیؐ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ مرکزی میلاد النبیؐ کے جلوس کا آغاز گیارہ بجے المدینہ جامع مسجد واٹر لو سٹریٹ سے کیا گیا جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا واپس المدینہ جامع مسجد پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کی قیادت اور سرپرستی امام المدینہ مسجد پیر سید ریاض حسین شاہ نے کی۔ پیر حبیب الرحمان اور شیخ نور العکتب نے جلوس سے خصوصی خطاب کیا۔ اس کے علاوہ برطانیہ بھر سے بالعموم اور اولڈھم سے بالخصوص مشائخ اور علمائے کرام نے شرکت کی جن میں قاری راسب، قاری بلال، قاری اسلم سیالوی، مولانا شبیر سیالوی، مولانا طاہر بغدادی اور دیگر علماء کرام شامل تھے۔ عاشقان مصطفی کے ایک جم غفیر نے اس جلوس میں شرکت کر کے اولڈھم کی عوام کا حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا ثبوت دیا۔ بچوں کے ہاتھوں میں چھوٹے پرچم عمامے اور نعروں نے ایک دلفریب سماں باندھ دیا تھا۔ اس جلوس کی خاصیت اولڈھم میں موجود تمام مساجد کی نمائندگی اور عاشقان مصطفی کا جوش و ولولہ تھا۔

Milad Jaloos

Milad Jaloos

Milad Jaloos

Milad Jaloos

Milad Jaloos

Milad Jaloos

Milad Jaloos

Milad Jaloos