اولڈہم میں مقیم گوجرخان کے رہائشی پاکستانی نوجوان نبیل حسن کو تین سیاہ فام نوجوانوں نے چاقو کے پے در پے وار سے بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا

Oldham Police

Oldham Police

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) برطانیہ کے علاقے اولڈہم (گلاڈوک) میں مقیم گوجرخان کے رہائشی پاکستانی نوجوان نبیل حسن کو دن دیہاڑے تین سیاہ فام نوجوانوں نے چاقو کے پے در پے وار سے بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا۔

سیاہ فارم نوجوانوں نے پیچھا کرتے ہوئے موقع ملتے ہی موت کے گھاٹ اتار دیا نبیل کو سخت زخمی حالت میں اولڈہم کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

واقعہ کے فوری بعد پولیس نے اسٹریٹ کو گھیرے میں لے لیا اور تفتیش شروع کردی ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی- نبیل کے قتل پر کمیونٹی میں سخت غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے دن دیہاڑے نوجوان کو قتل کر دیا گیا جس پر بہت دکھ ہے۔ نبیل کے والدین کا تعلق تحصیل گوجرخان سے ہے۔