عمر متین ذہنی بیمار اور ظالم شخص تھا : سابق اہلیہ

Sitara Yousafi

Sitara Yousafi

فورٹ پیئرس (جیوڈیسک) 29 سالہ عمر متین کی سابقہ اہلیہ ستارا یوسفی کا کہنا ہے کہ وہ ظالم اور ذہنی طور پر غیر متوازن شخص تھا۔

عمر متین کی سابقہ اہلیہ ستارا یوسفی کا کہنا ہے کہ عمر سے آٹھ سال پہلے آن لائن ملاقات ہوئی تھی ، وہ شادی کے بعد چھوٹی چھوٹی باتوں پر تشدد کرتا تھا۔

ہماری شادی کے چند ماہ بعد اس کا رویہ غیرمتوازن ہو گیا ، وہ دہرے رویے کا شکار تھا اور بغیر کسی وجہ کے اشتعال میں آجاتا تھا ۔ تب مجھے اپنی جان کی حفاظت کی فکر ہوئی ۔ کچھ مہینے بعد اس نے مجھے اکثر جسمانی تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور مجھے اپنے خاندان سے ملنے جلنے اور بات کرنے سےروک دیا۔

ستارا یوسفی کا مزید کہنا تھا عمر ایک باڈی بلڈر اور ایک سیکیورٹی گارڈ تھا، وہ کافی مذہبی تھا، جو مقامی مسجد جایا کرتا تھا اور ایک پولیس افسر بننا چاہتا تھا۔

دوسری طرف امریکا میں مسلم تنظیموں کی جانب سے اورلینڈو فائرنگ واقعے کی شدید مذمت کی گئی ۔ مسلم تنظیموں کا کہنا ہے کہ اورلینڈو حملہ نفرت پر مبنی اقدام ہے جس کی اسلام کسی طور اجازت نہیں دیتا۔

اورلینڈو کے کلب میں ہونے والا فائرنگ کا واقعہ امریکا میں سب سے ہلاکت خیز حملہ ہے۔