عمر شریف کا مسلسل تیسرے برس عید پر اسٹیج ڈرامہ کرنے سے انکار

Umer Sharif

Umer Sharif

کراچی (جیوڈیسک) کامیڈی کنگ عمر شریف نے مسلسل تیسرے برس بھی کراچی میں عیدالفطر پر اسٹیج ڈرامہ پیش کرنے سے انکار کردیا۔

تھیٹرکے فنکاروں نے عمرشریف کوکراچی اسٹیج پردوبارہ پرفارم کرنے کے لیے سرجوڑلیے ،امکان ہے کہ بھارتی ٹی وی اوراسٹیج پرپاکستان کانام روشن کرنے والے کامیڈی فنکارعلی حسن اورعرفان ملک آرٹس کونسل کراچی میں عیدکے پہلے دن سے پیش کیے جانے والے کھیل میں عمرشریف کوکام کرنے کے لیے منانے میں کامیاب ہوسکیں۔

ڈرامے کانام عمر شریف کے فیصلے کے بعدطے کیا جائے گا، رواں سال عید پر آرٹس کونسل کراچی میں دوتھیٹرڈرامے پیش کیے جائیں گے،بیک وقت دونوں تھیٹر ڈرامے آڈیٹوریم اوراوپن ائیر تھیٹر میں ہوں گے، دونوں ڈراموں کی کاسٹ کے لیے فنکاروں سے رابطے کیے جاررہے ہیں۔