پیاز 30، آلو اور ٹماٹر 20 روپے فی کلو مہنگے ہو گئے

Onion Potato Tomato

Onion Potato Tomato

کراچی (جیوڈیسک) گوشت تو پہلے ہی عوام کی پہنچ سے دور تھا مگر اب روز مرہ استعمال کی سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں۔

ریٹیل ذرائع کے مطابق صرف ایک روز میں پیاز 30 روپے کے اضافے سے 70 روپے کلو، ٹماٹر 20 روپے کے اضافے سے 80 روپے کلو اور پیاز 20 روپے بڑھ کر 70 روپے کلو پر پہنچ چکے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ میں سبزیاں مہنگی ہونے سے ان اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ہول سیلرز کے مطابق سندھ میں پیاز، ٹماٹر اور آلو کی نئی فصل آنے سے ان اشیاء کی درآمدات بند کر دی گئی ہیں جس سے طلب اور رسد کا فرق بڑھ گیا ہے۔

آئندہ کچھ روز میں سپلائی معمول کے مطابق شروع ہو جائے گی جس سے قیمتوں میں کمی واقع ہو گی اور عوام کیلئے سستی سبزیوں کا حصول ممکن ہو سکے گا۔